hoh-headہاؤس آف حبیب بینکاری اور کامرس کے میدان میں 1841 ء سے شاندار خدمات انجام دے رہا ہے اوراس فیلڈ میں روایات کی بھرپور تاریخ کا امین ہے۔ اس وقت ہاؤس آف حبیب میں 14000 ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ گروپ کے تحت کئی اقسام کی مصنوعات وخدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ گروپ بینکاری کے علاوہ گاڑیوں، کیمیکل، سرامکس ٹائلز، پٹ سن سے بنی اشیا اورآٹو پارٹس سمیت دیگر کئی شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

ہاؤس آف حبیب کئی پبلک ( پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے رجسٹرڈ) اور نجی کمپنیوں کے جال کو چلانے کے ساتھ ساتھ برطانوی، جاپانی، کورین اور نارویجین کمپنیوں میں ایکویٹی اور تکنیکی شراکت رکھتا ہے۔ گروپ قدیم روایات کوبرقرار رکھے ہوئے ہے جس کی بدولت یہ ایک ترقی یافتہ اور متحرک تنظیم بن چکی ہے۔