• آوی ٹرانکس کا قیام 1983ء میں آڈیو اور ویڈیو کیسٹ بنانے والی کمپنی کی حیثیت سے عمل میں لایا گیا تاہم حقائق کا ادراک کرتے ہوئے کہ کیسٹ کا کاروبار تیزی سے زوال پذیری کا شکار ہے نئی کاروباری حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کمپنی کو 2000ء میں آٹو بزنس میں تبدیل کردیا گیا اور 2010ء میں کیسٹ بزنس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
  • 2013 ء میں کمپنی نے کاروبار کو نئی جہت دیتے اورپھیلاتے ہوئے پیکجبزنس کا اضافہ کیا گیا جس میں فارما اور ایف ایم سی جی سیکٹر کو شامل کیا گیا۔
  • اس وقت اے وی ٹی میں 611 ملازمین دن رات کام میں مصروف ہیں جبکہ کمپنی کو اس بات پر فخر ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد یہاں برسرِ روزگار ہے۔ جو کُل ملا زمین کا ایک تہائی ہے۔
  • کمپنی کا اجتماعی نصب العین گاہکوں کا اعتماد ہے جس کی بنیاد سبک رفتار سروس اور اعلی کوالٹی کی فراہمی میں مستقل مزاجی ہے۔