گاڑیوں کے مختلف اقسام کے اندرونی اور بیرونی پارٹس کی وسیع رینج بنائی جاتی ہے جس میں گارنیش، اسکف پلیٹس، ڈکٹ کوارٹر وینٹس، وہیل کیپس، دروازے کے اندرونی اور بیرونی ہینڈلز،ایئر کلینر، ریزروائر ٹینکس وغیرہ شامل ہیں۔ بیک لائٹ ایش ٹرے جو کہ 220 تھرموسیٹ انجیکشن مولڈنگ مشین پر بنائی جاتی ہے۔ اسمبلی کے مختلف پارٹس جس میں مینوئل اور الیکٹریکل آئینے (مررز) ،لیمپ اسمبلیز اور دیگر پارٹس بھی بنائے جاتے ہیں۔

پلاسٹک پارٹس کی کیوبک پرنٹنگ کا کام جاپان کی کمپنی کیوبک کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے کیا جاتا ہے جبکہ اسٹیئرنگ وہیل، پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائے گئے پولی یوریتھین سے بنے آئی برو اورمنفرد خصوصیات کے حامل کمپوزٹ دروازے اور کھڑکیاں بھی کمپنی کی اہم مصنوعات میں شامل ہیں۔